مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں مختلف شاہراہوں پر شدید دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں دس افراد ہلاک اور 26زخمی ہوگئے ہیں۔کشمور کے قریب انڈس ہائی وے پر شدید دھند کے باعث مسافر وین اور ٹریکٹر میں تصادم کے باعث چار افراد ہلاک اور دس زخمی ہوگئے جنہیں کندھ کوٹ سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق چار افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔بھوانہ کے قریب جھنگ چنیوٹ روڈ پر شدید دھند کے باعث مسافر بس ، ٹریکٹر ٹرالی اور وین تصادم کے نتیجے میں تین افراد موقع پرہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔ فیصل آباد میں جھنگ روڈ پر ویگن ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک، تین زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق حادثہ دھند کے باعث پیش آیا۔ نصیرآباد کے علاقے نوتال کے مقام پر شدید دھند کے باعث ٹریفک کے حادثات میں تین افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے۔
پاکستان میں مختلف شاہراہوں پر شدید دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں دس افراد ہلاک اور 26زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1229206
آپ کا تبصرہ